کرونا وباء: بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت

  کرونا وباء: بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کورونا وائرس کے خوف کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلادیشی ٹیم کو دورہ پاکستان کے تیسرے مرحلے میں انتیس مارچ کو کراچی پہنچنا تھا جہاں یکم اپریل کو واحد ون ڈے شیڈول ہے جب کہ ٹیسٹ میچ پانچ اپریل سے شروع ہوگا مگر کورونا وائرس کے خوف کے باعث بنگلہ دیشی بورڈ نیٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔اس سے قبل بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کے دورے کا جلد ہی جائزہ لیں گے، ہم قدم درقدم آگے بڑھیں گے اور اس معاملے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نیدورے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش خود اپنے ملک میں ورلڈ اور ایشیا الیون کے درمیان شیڈول دو ٹوئنٹی 20 میچز اور اس سے قبل خصوصی کنسرٹ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہی ملتوی کرچکا ہے۔