مداحوں، پی ایس ایل کو جاری رکھیں گے،جاوید آفریدی

مداحوں، پی ایس ایل کو جاری رکھیں گے،جاوید آفریدی

  



کراچی(آئی این پی)پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ اپنے مداحوں، پی ایس ایل کو جاری رکھیں گے،مشکل وقت میں ہم اپنے غیر ملکی کرکٹرز کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،پی ایس ایل کو ہمارے فینز اور غیر ملکی کرکٹرزنے مشکل وقت میں کامیاب بنایا،اس مشکل وقت میں ہم اپنے غیر ملکی کرکٹرز کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں،اپنے فینز کیلئے ہم پی ایس ایل کو جاری رکھیں گے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ میرا کرکٹنگ معاملات سے تعلق نہیں تاہم میری خواہش تھی کہ ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی کھیلیں۔

۔پی ایس ایل کو بہت محنت کے بعد پاکستان لائے، فینز کی مدد سے پاکستان سپر لیگ کامیاب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اب مقامی کھلاڑیوں کو موقع دیں، کورونا کے پیش نظر کھلاڑیوں کی واپسی سے متعلق فیصلے میں پی سی بی سمیت سب کی رائے شامل ہے اور اس کے پیچھے ہم کھڑے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی