تھرو بال اینڈ روک بال کوچنگ کورس 24 جولائی سے شروع ہوگا

تھرو بال اینڈ روک بال کوچنگ کورس 24 جولائی سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے تعاون سے تھرو بال اینڈ روک بال کوچنگ کورس 24 جولائی سے گلگت میں شروع ہو گا۔گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر عباس نے بتایاکہ کوچنگ کورس کی تیاری کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور کورس میں ملک بھر سے کوچز، ریفریز، سکول ٹیچر اور کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، یہ کورس 26 جولائی تک جاری رہے گا۔پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ کورس کے سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں اور ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے اپنے اپنے ناموں کا اندراج یکم جون سے 30 جون تک کروا سکتے ہیں۔

اور انہوں نے کہا کہ کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔