کامسیٹس یونیورسٹی لاہور میں سپورٹس ویک کا آغاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کامسیٹس یونیورسٹی لاہور میں سپورٹس ویک کا آغازڈاکٹر طاہر نعیم ڈائریکٹر کامسیٹس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور افتتاح کیاکبڈی ٹیم کے شفیق چشتی نے بھی معزز مہمان کے طور ہر شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم طلباہ میں قائدانہ صلاحیتوں اور سپورٹس میں سپورٹ کے فروغ کیے یہ ویک مناتے ہیں اس میں کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں کی ذریعے مقابلے کے رجحان کو فروغ دیا جاتا ہے ڈائیریکٹر سپورٹس ریحان نے بتایا کہ انْ مقابلوں میں سات کیمپسز سے سپورٹس میں شریک ہوتے ہیں اور ہم خواتین میں سپورٹس کے ترویج کو بھی مساوی اہمیت دیتے ہیں سٹوڈنٹ ویک ایک ہفتے تک جاری رہی گا اور اس میں متعدد ثقافتی محافل کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔