پہلاون ڈے،آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو71 رنز سے ہرا دیا

  پہلاون ڈے،آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو71 رنز سے ہرا دیا

  



سڈنی (اے پی پی) کپتان آئرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 71 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی چیپل ہیڈلی ٹرافی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ کپتان آئرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 124 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، ڈیوڈ وارنر نے 67، کپتان آئرون فنچ نے 60 اور مارنس لبوشین نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کینگروز نے پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 258 رنز بنائے، تاہم کینگروز باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت کیویز ٹیم 259 رنز کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 41 اوورز میں 187 رنز بناسکی۔ پیٹ کمنز اور مچل مارش نے تین، تین جبکہ جوش ہیزلیووڈ اور ایڈم ذامپا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل مارش میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعہ کو سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 258 رنز بناکر کیوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 259 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان آئرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 124 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 67، کپتان آئرون فنچ نے 60 اور مارنس لبوشین نے 56 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ایش سودھی نے 3 جبکہ مچل سانٹنر اور لوکی فرگوسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلوی بلے بازوں کے بعد باؤرلز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انکی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پوری کیوی ٹیم 41 ویں اوورز میں 187 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیا کے مچل مارش کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی