حماد اعظم نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا

حماد اعظم نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا

  



کراچی(آئی این پی)پی ایس ایل فائیو میں غیر ملکی کرکٹرز کے جانے کے بعدآلرؤنڈر حماد اعظم نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق آلرؤنڈر حماد اعظم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کا حصہ بن گئے۔ انہوں نے فوری طور پر پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے حماد اعظم کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

خبرنمبر 192………… 13مارچ 2020ء…………

مزید : کھیل اور کھلاڑی