پی سی بی دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈز میں شامل ہوگیا

  پی سی بی دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈز میں شامل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سپورٹس رپورٹر)ایک سال کے دوران آمدن میں اربوں روپے کا اضافہ، پی سی بی دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈز میں شامل ہوگیا، چئیرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کی کوششوں سے کرکٹ بورڈ کی آمدن دگنی ہو کر 10 ارب روپے تک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی قیادت بورڈ کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے چئیرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی ایک سال کے دوران ہی دگنی ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی گزشتہ برس کی آمدنی 5 ارب روپے تک تھی، جو رواں برس میں 10 ارب روپے تک ہوگئی ہے۔یوں صرف ایک سال کے دوران ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی میں 5 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک سال کے دوران آئی سی سی ورلڈکپ کے منافع کی مد میں اور پی ایس ایل کے انعقاد سے اچھا خاصا منافع حاصل ہوا۔ جبکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ میچز کے انعقاد سے بھی پی سی بی کو مالی فائدہ حاصل ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کے دور میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو پی سی بی خود اپنی جیب سے خطیر رقم دیتا تھا، تاہم احسان مانی کے دور میں پاکستان کا دورہ کرنے والی کسی بھی ٹیم یا کھلاڑی کو کسی قسم کی خصوصی رقم جاری نہیں کی۔
گئی۔جبکہ رواں برس پاکستان سپر لیگ کا مکمل انعقاد بھی پاکستانی میدانوں پر ہی ہو رہا ہے۔


، جس کے باعث پی سی بی کو صرف ٹورنامنٹ کی مد میں 3 ارب روپے سے زائد کی آمدن ہونے کی توقع ہے۔ یوں ایک سال کے دوران پی سی بی 10 ارب روپے کی خطیر آمدنی کیساتھ دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈز کی صف میں دوبارہ سے شامل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی مضبوط ہوتی مالی حیثیت آئی سی سی اور غیر ملکی ٹیموں کو بالآخر پاکستان میں بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے راضی ہونے پر مجبور کر دے گی۔