کوروناوائرس کا خطرہ،آئی پی ایل کے بعد بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز منسوخ

کوروناوائرس کا خطرہ،آئی پی ایل کے بعد بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ...

  



نئی دہلی(آئی این پی)کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بھارت اور جنوبی افریقہ کیدرمیان ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے مطابق جنوبی افریقین کرکٹ ٹیم دہلی سے فوری وطن واپس روانہ ہو گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی کی جانب سے کوروناوائرس کیسبب انڈین پریمئر لیگ کا 13 واں ایڈیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر آئی پی ایل کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 29 مارچ سے شروع ہونا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو تجویز دی گئی ہے کہ آئی پی ایل کے مقابلے 29 مارچ کی بجائے 15 اپریل سے شروع کرائے جائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی