امریکہ دنیا میں انسانی تباہ کاریوں کا سب سے بڑا ذمہ دار: چین 

امریکہ دنیا میں انسانی تباہ کاریوں کا سب سے بڑا ذمہ دار: چین 

  



بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپوٹ جاری کردی،2019 میں امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کاریکارڈ“ کے عنوان سے جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دستاویز میں تفصیلی حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ سالوں خصوصا 2019 سے امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی کمزور اورخراب ہوتی جارہی ہے،سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب    سے جاری رپورٹ شائع شدہ اعدادوشمار،میڈیا رپورٹس اور تحقیقی نتائج پر مبنی ہے، رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عراق،افغانستان،شام اوریمن کی جنگوں میں امریکہ ملوث رہا ہے جس سے بھاری تعداد میں عام شہریوں کی ہلاکتیں اور مالی نقصان ہوا، امریکہ نے جرائم کی بین الاقوامی عدالت(آئی سی سی)کے سٹاف کوفنڈز منجمد کرنے اور معاشی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے آئی سی سی کو امریکہ کی جانب سے ارتکاب کئے گئے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے فرائض سے روکا، امریکہ کی جانب سے کیوبا کے خلاف معاشی پابندی اور وینزویلا کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ان ممالک کے عوام کے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی تھی۔

چینی رپورٹ

مزید : صفحہ اول