عدالت نے جے آئی ٹی کی استدعا پر صحافی عزیز میمن کی قبر کشائی کا حکم دے دیا

عدالت نے جے آئی ٹی کی استدعا پر صحافی عزیز میمن کی قبر کشائی کا حکم دے دیا

  



سکھر(آئی این پی) نوشہروفیروز کی عدالت نیجے آئی ٹی کی استدعا پر سینئر صحافی عزیز میمن کی قبر کشائی کا حکم دے دیا، جے آئی ٹی میں شامل سینئر ڈاکٹرز نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی تجویز دی تھی،جے آئی ٹی ارکان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پہلے کیے گئے پوسٹ مارٹم میں بہت سے مسائل ہیں، دم گھٹنے سے موت میں وجہ ہی بیان نہیں کی گئی کہ کیسے قتل کیا گیا،جے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پی ایف یو جے سمیت صحافتی تنظیموں نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد نوشہروفیروز کی عدالت نے قبر کشائی کی تحریری اجازت دے دی۔

صحافی عزیز میمن

مزید : صفحہ اول