جوبلی لائف اور حبیب میٹرو بینک کا اشتراک
لاہور(پ ر) حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ اور جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے حال ہی میں ایک اہم معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے کے تحت صارفین کو بے مثال خدمات کی فراہمی کے لئے جوبلی لائف کی ونڈو تکافل کی جدید مصنوعات کی رسائی میں آسانی لائی جائے گی۔ اس معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد اور حبیب میٹرو بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او محسن علی ناتھانی کے ہمراہ دونوں اداروں کے سینئر سٹاف نے شرکت کی۔ مالیاتی دنیا کے اس اہم اشتراک سے توقع ہے کہ یہ حبیب میٹرو بینک اور جوبلی لائف انشورنس کے درمیان باہمی طور پر انتہائی بہترین کاروباری تعلق قائم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرے گاجس سے ان اداروں پر اعتماد اور یقین رکھنے والے صارفین مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، " شریعت سے مطابق رکھنے والی مارکیٹ میں بنکاتکافل کا آغاز ایک نیا باب ہے اور یہ ایک ایسی صنعت میں حکمت عملی کے ساتھ داخل ہونے کا زریعہ ہے جس نے پاکستان میں نمایاں ترقی کی ہے۔ بنکاشورنس سے انشورنس کپمنیوں کو سب سے زیادہ فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ان کو مارکیٹ تک رسائی مل جاتی ہے۔ ہم حبیب میٹرو بینک کے ساتھ اپنے موجودہ تعلقات کی کامیابی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ بنکاتکافل شراکت داری ہمارے اشتراک کو مزید مستحکم کرے گی اور ہمیں اپنی پروڈکٹ کے پورٹ فولیو میں وسعت لانے کا مزید موقع حاصل ہوگا ۔ اس اشتراک کے ذریعے ہمارا ارادہ ہے کہ مذہبی اقدار پر کسی سمجھوتے کے بغیر بینکنگ کلائنٹس کی ضرورت کے مطابق اپنی تیار بنکاتکافل سہولیات پیش کریں۔"حبیب میٹرو بینک کے پریذیڈنٹ اور سی سی او محسن ناتھانی نے اسلامی مالیاتی شعبے کی ترقی میں انشورنس کے متبادل شریعت سے ہم آہنگ تکافل کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا، "پاکستان میں صف اول کی لائف انشورنس کمپنیوں میں شامل ادارے کے ساتھ اشتراک ہماری پروڈکٹ پورٹ فولیو میں توسیع کی جانب ایک اور قدم ہے جس کا عزم ہے کہ حبیب میٹرو بینک کے صارفین کی وسیع مالی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ اپنے بزنس پارٹنرز کے مسلسل تعاون کے ساتھ ہم اپنے صارفین کے مالی وسائل کے انتظام کے لئے سہولیات کو انتہائی زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور اسلامی شعبے میں شریعت سے مطابقت رکھنے والی پروڈکٹ کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ لاتے ہیں۔"