سرمایہ کارسیاحت کے فروغ کیلئے تعاون کریں، سیکرٹری سیاحت

سرمایہ کارسیاحت کے فروغ کیلئے تعاون کریں، سیکرٹری سیاحت

  



اسلام آباد (اے پی پی)سیکرٹری برائے سیاحت اور آثار قدیمہ آزاد جموں و کشمیر مدحت شہزاد نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ نجی سرمایہ کاروں کو سیاحت کی صنعت کے فروغ کے لئے حکومت سے مل اجتماعی طور پر کا م کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آزاد جموں و کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے رہائشی سہولیات کی ترقی کے لیے کام کیا جا سکے۔ پی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر حکومت 2019-20 ء کو سیاحت کے سال کے طور پر منا رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام محکمے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے نجی شعبے کے اشتراک سے مختلف اضلاع میں سرگرمیاں کر رہے ہیں، مختلف ضلعوں میں نجی شعبے کے ساتھ مختلف تقریبات منعقد کرکے جارہی ہیں تاکہ سیاحت کے شعبے کو فروغ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سے ہوٹلوں، ریزورٹس، کنونشن سنٹرز اور سیاحت اور دیگر تمام شعبوں میں ترقی آئے گی جو سیاحت کی صنعت میں مزید ترقی کے حصول کے لئے اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا آثار قدیمہ پر قومی کشمیر موٹ کے انعقاد کا مقصد آزاد جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں صدیوں پرانے ثقافتی ورثے کا پتہ لگانا، ان کی بحالی اور بحالی اور سیاحت کی صنعت کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ باور کرایا جاسکے کہ آزاد جموں و کشمیر کے پاس سیاحت کی بڑی صلاحیت موجودہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے صرف ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر سیاحت کے شعبے سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے تو یہ خطہ اپنی تقدیر بدل سکتا ہے۔سکریٹری نے مزید کہا کہ کے پی میں ٹورسٹ ریزارٹس کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ذریعے بہتر انداز میں تیار کیا جائے گا۔

تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو اس جانب راغب کیا جاسکے۔

مزید : کامرس