خواتین ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں،محمد جاوید خان

خواتین ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں،محمد جاوید خان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن سندھ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد جاوید خان کی صدارت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سائیں بخش چنٹر، ڈائریکٹر سندھ، عبدالقادر، ڈائریکٹر ایم آئی ایس، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ضلعی الیکشن کمشنرز، الیکشن افسرز اور دیگر افسران سمیت مختلف این جی اوز اور سی ایس اوز نے شرکت کی۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد جاوید خان نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین اور معذور افراد پر ہمیشہ خاص توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن نے ہر ضلع میں ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی بنائی ہے، جو ہر ماہ ضلع میں وقتاً فوقتاً ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں مختلف پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔ جبکہ نادرا کے اشتراک سے صوبے بھرمیں MRVs پسماندہ علاقوں میں پہنچائی گئی جس سے خواتین ووٹرز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اِنہی کاوشوں کی بدولت عام انتخابات میں ملک بھر میں سے سندھ کے ضلع تھرپارکر کے حلقے میں سب سے زیادہ خواتین ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔ خواتین کی اہمیت کو جانتے ہوئے الیکشن کمیشن ووٹنگ پروسس میں اُن کی شمولیت بڑھانے کیلئے قانون سازی کے ساتھ عملی اقدامات بھی کر رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر