سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کی سماعت ہوئی جہاں ایم کیوایم سابق سیکٹر انچارج عبدالرحمان بھولا اور شاہ رخ کے وکیل نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رحمان بھولا نے بلدیہ فیکٹری مالکان سے بھتہ نہیں مانگا،بھتہ مانگا تھا تو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کرایا گیا؟ رحمان بھولا سے اعترافی بیان دلوایا گیا تھا،فیکٹری مالکان کو تین سال بعد کیسے خیال آیا کہ ان سے بھتہ مانگا گیا تھا،بلدیہ فیکٹری آتشزدگی محض ایک حادثہ تھا، کسی نے آگ نہیں لگائی،بعد ازاں عدالت نے 17 مارچ تک ملتوی کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر