کراچی:سندھ میں قیدیوں کوپیشی سے استثنیٰ دینے پر غور

کراچی:سندھ میں قیدیوں کوپیشی سے استثنیٰ دینے پر غور

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس سے بچاو کیلیے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قیدیوں کی پیشی سے استشنیٰ دینے کے لیے غور کیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق قیدیوں کی پیشی سے استشنیٰ کیلیے سندھ حکومت عدالت عالیہ سے رجوع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے بھی کوروناوائرس کے سبب قیدیوں کو محدود کرنے کی تجویز دی تھی، وزیراعلی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عام سائلین کی بھی عدالتوں میں آمدورفت محدود کرنے کی درخواست کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر