ہائیڈرنٹ مافیا نے کراچی کو بنجر زمین بنادیا ہے،وجاہت تاجی

  ہائیڈرنٹ مافیا نے کراچی کو بنجر زمین بنادیا ہے،وجاہت تاجی

  



کراچی (پ ر) بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلّت ہے تو وہیں غیر قانونی ہائیڈرنٹ مافیا نے کراچی کو بنجر زمین بنادیا ہے۔ وسیع سمندر ہوتے ہوئے بھی کراچی کے باسی پانی جیسی عظیم نعمت سے محروم ہے۔ پوری دنیا سیلینیشن اور فلٹریشن پلانٹ لگارہی ہے اور ہم صرف ہائیڈرنٹ مافیا کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں جو کراچی کی عوام کے جائز پانی کو مہنگے داموں میں اْنہیں ہی فروخت کررہے ہیں اور شہری و صوبائی حکومت خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔شہری آبادی کا پانی صنعتی علاقوں کو فراہم کرنا بھی کراچی کے شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ یہ ہائیڈ رنٹ مافیا صرف پانی کی چوری جیسے بڑے جرم ہی نہیں بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہورہے ہیں۔ جس پر شہری و صوبائی حکومت آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔گذشتہ دنوں گولیمار کے علاقے میں ایک عمارت زمین بوس ہوئی جس میں بیس سے زائد افراد اپنی جانوں کی بازی ہارگئے۔ اس بلڈنگ کے مسمار ہونے کی جو وجہ تفتیشی اداروں نے بیان کی ہے اس کا براہِ راست تعلق اِن ہی ہائیڈرنٹ مافیا سے ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر