کراچی، کھارادر اور کورنگی میں کومبنگ آپریشن

کراچی، کھارادر اور کورنگی میں کومبنگ آپریشن

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) کھارادراورکورنگی پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کومبنگ آپریشن،گھروں سمیت مسافرخانوں کی تلاشیاں۔تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانہ کی پولیس کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ عناصرکی موجودگی کی اطلاع پرکومبنگ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی،پولیس نے گھرگھرتلاشی کے دوران مشتبہ افرادکے کوائف چیک کئے،تاہم کسی اہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔جبکہ کھارادرتھانہ کے ایس ایچ اواحسن ذوالفقارنے پولیس کی بھاری نفری نے کاغذی بازار،لی مارکیٹ،پنجابی کلب،جوڑیا بازار،جونا مارکیٹ اور کھجور بازار کے اطراف کومبنگ آپریشن کے دوران گھروں سمیت مسافرخانوں کی تلاشیاں لی،اورمسافرخانوں میں ٹہرائے افرادکاریکارڈچیک کیاگیا،تاہم کسی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر