غرباء اہلحدیث کے زیر اہتمام قرآن و حدیث کانفرنس آج ہوگی

      غرباء اہلحدیث کے زیر اہتمام قرآن و حدیث کانفرنس آج ہوگی

  



کراچی (پ ر)جماعت غربااہلحدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹیری اطلاعات عمران احمدسلفی کے علامیہ کے مطابق جماعت غربااہلحدیث لاہورکے تحت سالانہ ایک روزہ فقیدالمثال ”قرآن وحدیث کانفرنس“ زیرامارت امیر جماعت مولانا عبدالرحمن سلفی آج 14مارچ کوجامع مسجد ابوسفیان وجامعہ امیر معاویہ رحیم ٹاون KPS روڈ فیروز والہ شاھدرہ میں منعقد ہورہی ہے کانفرنس میں ملک کے جید علماء کرام نائب امیر جماعت غربااہلحدیث مولاناپروفیسر حافظ محمدسلفی، مولاناعبدالرحیم کلیم ڈیرہ غازیخان، مولاناابرہیم جوناگڑھی خطیب پاکستان جماعت غربااہلحدیث کراچی،مولانا قاری خالدمجاہد پتوکی، مولانا سرور شفیق امیرجماعت پنجاب علامہ زاہدھاشمی الا زہری ناظم اعلی جماعت غربااہلحدیث پنجاب، مولانا محمدعثمان شاکر، مولانا سعیداللہ سعید، مولانا محسن احسن بلالی، مولانا بشیر احمدخاکی، کا خصوصی خطاب ہوگا کثیر تعدادمیں مقامی علما بھی خطاب کرینگے عمران احمد سلفی نے بتایا کہ مولاناپروفیسرحافظ محمدسلفی کی قیادت میں علما کا ایک وفد کراچی سے لاہور پہنچ گیا ہے کانفرنس میں شرکت، علماکرام وزعماے شہر سے ملاقاتیں، استقبالیہ اور لاہور کے جماعتی نظم کے اجلاس میں شرکت پروگرام میں شامل ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر