الخدمت کے”شعبہ کمیو نٹی سروسز“کے رضاکاروں کی تربیتی ورکشاپ

  الخدمت کے”شعبہ کمیو نٹی سروسز“کے رضاکاروں کی تربیتی ورکشاپ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے”شعبہ کمیونٹی سروسز“کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا،جس میں کمیونٹی سروسزکے رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹرالخدمت کراچی راشد قریشی تھے،جبکہ ڈائریکٹر کمیونٹی سروسزقاضی سید صدرالدین نے کسٹمر کیئر مینجمنٹ،منیجر آر ایم ڈی سرفراز شیخ نے الخدمت کے مختلف پراجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی۔راشدقریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت کے رضاکار اچھے اخلاق وکردار کے ساتھ لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔لوگوں کی خدمت بڑا کام ہے۔ بڑے کام کیلئے اچھا اخلاق اور بلند کردار ضروری ہے۔قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ کمیونٹی سروسز کے رضا کارشعبہ میں دستیاب سہولتوں کے حصول کیلئے آنے والوں سے بہترین طرز عمل اختیار کریں اور ان کی جس قدر ممکن ہو رہنمائی اور مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ آپ بطور رضاکار دفترمیں ہوں یا کسی اور جگہ گفتگو کا اندازعمدہ اور لہجہ نرم ہونا چاہیے۔بحیثیت الخدمت رضاکارآپ کا اچھااخلاق لوکوں کیلئے مثال ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ سرفرازشیخ نے الخدمت کے مختلف شعبہ جات اوران کی کاکردگی سے متعلق آگا ہ کیا۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر