ناظم آباد میں ابنِ انشا پارک کو عوام کے لیے پھر سے کھول دیا گیا

ناظم آباد میں ابنِ انشا پارک کو عوام کے لیے پھر سے کھول دیا گیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں واقع ابنِ انشا پارک کو عوام کے لیے پھر سے کھول دیا گیا۔بجلی کمپنی نے علاقے کے ایم پی اے، عباس جعفری اور یونین کونسل کے نمائندگان کے تعاون سے پاپوش نگرمیں قائم پارک سے 26ٹن کچرا صاف کرتے ہوئے اسے منظم طریقے سے ڈمپنگ اسٹیشن تک پہنچایا۔اس موقع پر کے الیکٹرک کی جانب سے پارک کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے تقریباً ڈیڑھ سو کے قریب پودے بھی لگائے گئے۔ اس سے قبل کے الیکٹرک کے تحت گلشن حدید کے علاقے میں بھی صفائی مہم چلائی گئی تھی اور علاقے کے بازار، گلیاں اور سڑکوں کو صاف کرکے ماحول سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔پہلے ہی کھیلنے کی جگہیں اور پارکس سے محروم کراچی میں پارکس کی بحالی کے اقدام سے بچوں اور بڑوں کوبہترتفریح میسر آئے گی۔ واضح رہے کہ اہل علاقہ اور ایم پی اے عباس جعفری نے کے الیکٹرک کو سراہتے ہوئے اسے کراچی کے لیے بہترین اقدم قرار دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے شہر کو صاف ستھر اور سرسبز بنانے کے لیے مختلف منصوبوں کے تحت نہ صرف کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں پودے بھی لگائے جاچکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر