کرونا وائر س، ایئر پورٹس سمیت داخلی راستوں پر مسافروں کی جانچ پڑتال کے اقدامات میں توسیع 

کرونا وائر س، ایئر پورٹس سمیت داخلی راستوں پر مسافروں کی جانچ پڑتال کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) ڈائریکٹوریٹ آف سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ (سی ایچ ای) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان طاہر نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہوائی اڈوں اور پاکستان میں داخلے کے دیگر راستوں، بندرگاہوں پر جانچ پڑتال کے اقدامات میں توسیع کر دی گئی ہے کیونکہ عالمی سطح پر کئی ممالک وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی تدابیر کو آگے بڑھاتے رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹر عرفان طاہر نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکام نے ملک کے تمام داخلی مقامات پر10 لاکھ سے زیادہ مسافروں کی سکریننگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں اور ہر ایک کو بنیادی حفظان صحت پر عمل کرنا چاہیے اور فلو جیسی علامات والے افراد کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مختلف ممالک سے آنے والے مسافروں نے صحت فارم بھرنا شروع کر دیا ہے اور ان کی روانگی اور آمد سے قبل ہوائی اڈے پر مکمل سکریننگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا روک تھام بہت ضروری ہے کیونکہ نئے وائرس کیلئے کوئی ویکسین یا مخصوص علاج موجود نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا مہم پر بھی کام کر رہے ہیں۔
توسیع

مزید :

صفحہ آخر -