سیکرٹریٹ‘ حکومت جنوبی پنجاب کی عوام سے دھوکہ کررہی ہے‘ اویس لغاری

سیکرٹریٹ‘ حکومت جنوبی پنجاب کی عوام سے دھوکہ کررہی ہے‘ اویس لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نامہ نگار) جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے قیام پر ممبر قومی اسمبلی جعفرخان لغاری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام سے الیکشن میں کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اتحادی جماعتوں کو جگہ کے انتخاب پر جلد اعتماد میں لیں گے۔ جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

محاذ کی چیرمین وسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر میناجعفر لغاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ بجٹ کا 35فی صد جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیا ہے اور تمام فنڈز ان علاقوں میں صرف کرنے کے لیے شرائط عائد کی ہے۔ اس سے جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل حل ہو نگے۔ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ سودن کا وعدہ کرنے والے کچھ نہیں کر سکے۔ جنوبی پنجاب کی عوام سے دھوکہ کر رہے ہیں۔ عوا م مہنگائی کی وجہ سے ان حکمرانوں سے تنگ ہیں۔ عوام کی عمدردی حاصل نہیں کر سکتے۔ سابق چیرمین ضلع کونسل مرزا شہزاد ہمایوں نے کہا ملتان میں سیکرٹریٹ کا قیام اچھا رہے گا۔ بہت سے اضلاع کو فاہدہ ہوگا۔ ممبر صوبائی اسمبلی شازیہ عابد نے کہا کہ ہمارامطالبہ سیکرٹریٹ نہیں بلکہ صوبہ ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل نہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے ضلع صدر سردار وقاص خان گورچانی نے کہا کہ غیر مقبول فیصلہ ہے۔ عوام پسند نہیں کر رہے۔ ملتان میں انفراسٹریچکر موجود ہے۔مہنگائی سے توجہ ہٹانے اور بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کے حصول کے لیے اعلان کیا گیا ہے۔سابق صدر بار ایسویسی ایشن وممتاز قانون دان ملک اعجاز احمد راں ایڈوکیٹ نے کہا کہ لولی پاپ ہے۔ اتھارٹی کو تقسیم کرکے عوام کو پریشان کیا جارہا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کی خاطرسیکرٹریٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ عوام ان حکمرانوں سے تنگ ہیں۔ بہاولپور کی نسبت ملتان کئی گناہ زیادہ انفرسٹریکچر موجود ہے۔ پیپلزپارٹی وکسان ونگ کے رہنماء سردار عبدالروف خان لنڈ نے کہا عوام کو لڑانے کے لیے اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کچھ نہیں کر سکتی صرف وقت گزاری کے لیے کیا گیا ہے۔ وقت گزارنے کے بعد اگلی باری کی تیاری کی جارہی ہے۔ سابق ناظم وتحریک انصاف کے مقامی رہنماء مرزا شفقت اللہ مغل نے کہا کہ حکومت نے ابتداء کر دی توقع کی جاتی ہے جلد کوئی اچھا فیصلہ ہو جائے گا۔ تاہم تخت لاہور سے جان چھوڑ جائے۔ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماء قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت کچھ نہیں کر سکتی ان کے دور میں عوام پس کر رہ گئے ہیں۔
اویس لغاری