سیکرٹریٹ سیاسی لولی پوپ‘ ہمارا اول وآخر مطالبہ بہاولپور صوبہ کی بحالی‘ سید تابش الوری

سیکرٹریٹ سیاسی لولی پوپ‘ ہمارا اول وآخر مطالبہ بہاولپور صوبہ کی بحالی‘ سید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہمارا اول و آخر مطالبہ بہاولپور کی صوبائی بحالی ہے جو بھی اس کی مخالفت کریگا مستقبل میں اسے سیاسی خمیازہ بھگتنا ہوگا حکمران جماعت لوگوں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کو بھول بھلیوں میں نہ ڈالے صاف کہے کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں۔ رلیمنٹرین اور تحریک بحال صوبہ بہاولپور کے سینئر رہنما سید تابش الوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکریٹریٹ ہرگز صوبے کا نعم البدل نہیں ہوسکتا یہ محض طفل تسلی اور سیاسی لولی پاپ ہے پنجاب اسمبلی کو یہ مسئلہ مشاورت کیلئے بھیجنا بھی عجیب بات ہے یہ اسمبلی تو متفقہ طور بہاولپور کی صوبائی بحالی اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قراردادیں پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔سید تابش الوری نے کہا کہ بہاولپور کے عوام صوبائی بحالی کے لئے مارشل لا کا مقابلہ کرتے ہوئے عظیم قربانیاں دے چکے ہیں جبکہ نئے صوبے کے حامیوں نے تو ابھی ایک چھوٹی سی ریلی بھی نہیں نکالی وقت آگیا ہے کہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کو نئی قوت اور نئے عزم و ہمت سے ابھارا جائے سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم کیا جائے اور قیادت نوجوانوں کے سپرد کی جائے ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ حق طشتری میں رکھا ہوا نہیں ملتا اسے بزور قوت چھیننا پڑتا ہے۔
تابش الواری