ہم وسائل اورا ختیار کیساتھ بہاولپور صوبہ چاہتے ہیں‘ حضور بخش لاڑ

ہم وسائل اورا ختیار کیساتھ بہاولپور صوبہ چاہتے ہیں‘ حضور بخش لاڑ

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی چیئر مین تحریک صوبہ بہاولپورجام حضور بخش لاڑ نے کہا ہے کہ حکومت کے جنوبی پنجاب صوبہ کو مسترد کرتے ہیں بہاولپور کی عوام تخت لاہور (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

کے بعد تخت ملتان کی غلامی برداشت نہیں کرینگے ہماری منزل مکمل بااختیارصوبہ بہاولپور ہے ہم وسائل اور اختیار کے ساتھ اپنا بہاولپور صوبہ چاہتے ہیں جو کہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ وہ بہاول پور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر تحریک صوبہ بہاولپور کے سیکرٹری جنرل نصراللہ ناصر،صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر،تحریک استقلال کے رہنماء اکرم انصاری،تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے جنرل سیکرٹری راجہ شفقت،پروفیسر رفیع منہاس،حفیظ منصوری،نسیم عباس،ملک فاروق احمد،فیاض احمد خان اور اسد درانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور صوبہ معائدہ الحاق پاکستان کے مطابق قانونی طور پر ایک الگ حیثیت رکھتا ہے کسی نئے صوبے میں ضم کرنے سے نہ تو اس کی تاریخی حیثیت کم ہو گی اور نہ ہی بہاولپور کے عوام کے حقوق کا ازالہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدنیتی حکومت کے بوکھلاہٹ زدہ فیصلوں سے عیاں ہے کبھی کہا جاتا ہے کہ چیف سیکرٹری ملتان میں تعینات ہوگا اور سیکرٹریٹ بہاول پور میں بنے گااور کبھی اس کے برعکس بیان داغتے ہیں صوبے کا سیکرٹریٹ کا لولی پاپ دیکر بہاول پور کے عوام کے ساتھ کی گئی زیادتیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کو ہم شدت کے ساتھ مسترد کرتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ بہاول پور ریاست نے نوزائیدہ پاکستان کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا اس خطہ نے اپنا سب کچھ پاکستان پر وار دیا،برصغیر کا سب خوبصورت آبپاشی کا نظام رکھنے والی یہ خوشحال ریاست آج بدحالی کی بدترین تصویر بنا نظر آتا ہے اس لیے ہم پنجاب کی بالا دستی کے خلاف ہے جس نے ہمارے نوجوانوں سے ان کے حقوق چھین لیے آج چولستان کی اراضی کی بندربانٹ کی جا رہی ہیں اس لیے ہمیں ایڈیشنل نہیں بلکہ ایک مکمل اور بااختیار صوبہ چاہیے ہم جنوبی پنجاب صوبے کے مخالف نہیں مگر اس قیمت پر ہم اپنے صوبے سے دستبردار نہیں ہونگے۔ملتان،ڈی جی خان والے بھی ہمارے بھائی ہے ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ آؤ مل کر اپنے ا پنے صوبے کے لیے جدوجہد کرئے اور تخت لاہور سے چھٹکارا حاصل کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کی صوبہ بہاول پور کی بحالی اور جنوبی پنجاب کے قیام کے حوالے منظورکردہ قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہمیں ہمارا صوبہ دیا جائے۔

حضور بخش لاڑ

مزید : پشاورصفحہ آخر