بورے والا کے لوگ کسی صورت جنوبی پنجاب کیساتھ شامل نہیں ہوں گے‘ چودھری یوسف کسیلیہ‘ میاں احد شریف

بورے والا کے لوگ کسی صورت جنوبی پنجاب کیساتھ شامل نہیں ہوں گے‘ چودھری یوسف ...

  



گگو منڈی(نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے نے جنوبی پنجاب کو صوبہ کا درجہ دینے کے اعلان (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بورے والہ کے عوام کا کلچر ثقافت اور زبان سرائیکی علاقوں سے مختلف ہے اس لیے بورے والا کو ضلع اور گگو منڈی کو تحصیل کا درجہ دے کر ساہیوال ڈویژن کے ساتھ لگایا جائے انہوں نے کہا تحصیل بورے والا کے عوام کا حق ہے کہ ان کو ان کی مرضی کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ تحصیل بورے والا کے عوامی نمائندوں سے مشاورت کرنے کے بعد فیصلہ کریں سابق سٹی ناظم میاں احد شرف نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بورے والا کے عوام کسی صورت بھی جنوبی پنجاب کے ساتھ شامل نہیں ہونا چاہتے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ عوام کی مرضی کے مطابق فیصلہ کریں اگر حکومت نے اپنا فیصلہ تبدیل نہ کیا تو شدید احتجاج کریں گے۔

بورے والا

مزید : پشاورصفحہ آخر