پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کو جلد الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ کرے‘ دوست محمد کھوسہ

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کو جلد الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ کرے‘ دوست محمد کھوسہ

  



ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پیپلزپارٹی کے رہنما سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوجنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے کے نام (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

پرووٹ ملاتھا موجودہ حکومت کوالگ صوبہ بنانے میں کسی قسم کی مشکل درپیش نہیں ہے تاہم پی ٹی آئی خود جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے میں مخلص نہیں ہے۔وہ ڈیرہ غازی خان میں اپنی رہائش گا ہ کھوسہ ہاوس میں پریس کانفرس سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر رانامحمد اکبر،شبلی شب خیز غوری،بہرام خان بزدار ایڈووکیٹ،حافظ فاروق چنگوانی،چودھری ریاض احمد،چودھری دین محمد،ملک مظہر حسین ناصر ایڈووکیٹ،نعیم قریشی،محمد سعد راجپوت سمیت پی پی پی کے دیگر کارکنان بڑ ی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے کا فیصلہ کرے تمام جماعتیں آئینی ترمیم کی حمایت کرینگی سردار دوست محمد کھوسہ کاکہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت جنوبی پنجاب سے غداری نہیں کر سکتی تاہم دراصل پی ٹی آئی خود جنوبی پنجاب کوالگ شناخت دینے کیلیے مخلص نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کاالگ سیکرٹر یٹ بنانے والوں کاایڈیشنل چیف سیکرٹری کوبہاولپوراورایڈیشنل آئی جی کوملتان میں بٹھانے کا فیصلہ ناصرف احمقانہ ہے بلکہ یہ جنوبی پنجاب کے عوام کو آپس میں لڑانے کی ایک کوشش ہے اور اسطرح ایک ہی خطے کے عوام شٹل کاک بن کررہے جائینگے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کوتقسیم کرنے کی اسطرح کی ایک سازش اس سے قبل سال دوہزارگیارہ میں میاں نواز شریف نے بھی کی تھی اور نوازشریف نے ڈیرہ غازیخان میں جنوبی پنجاب جبکہ بہاولپور میں بہاولپور کو الگ صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت زبوحالی کاشکار ہے موجودہ حکومت کے نمائندے نااہل ثابت ہوئے ہیں بدانتظامی کی انتہا ہوچکی ہے چینی اور آٹے کا بحران حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے اور موجودہ حکومت معیشت کو سنبھالا نہیں سکتی سرداردوست محمد کھوسہ کامزیدکہناتھا کہ مہنگائی سے عام آدمی پریشان ہے اورگیس بجلی کے بل دوگنے ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی باتیں کرنے والے مہنگائی پر کنٹرول نہیں کر پارہے انہوں نے کہاکہ دیگرشعبوں کی طرح زراعت کاشعبہ بھی تباہ ہوچکاہے زرعی ادویات کی قیمتوں میں دوسوفیصد اضافہ کردیاگیاہے جبکہ کاشتکار یوریاسمیت ڈی اے پی کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں۔

دوست محمد کھوسہ

مزید : پشاورصفحہ آخر