جنوبی پنجاب کاسیکریٹریٹ میرٹ اورسہولت کے لحاظ سے ملتان ہوناچاہیے‘ سیاسی، سماجی ورہنماؤں ردعمل

جنوبی پنجاب کاسیکریٹریٹ میرٹ اورسہولت کے لحاظ سے ملتان ہوناچاہیے‘ سیاسی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تونسہ شریف(نمائندہ پاکستان)جنوبی پنجاب کاسیکریٹریٹ میرٹ اورسہولت کے لحاظ سے ملتان ہوناچاہیے ملتان جنوبی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

پنجاب کے 14اضلاع کے سنٹر میں ہے سرائیکی وسیب کادل ہے ان خیالات کااظہار میڈیا سروے میں معروف کالم نگار حافظ محمدحسین نے کہاکہ ملتان کی تاریخ بہت پرانی ہے کئی صدیوں تک یہ حکومتوں کا کیپیٹل رہا ہے تمام سہولیات اس شہر میں موجود ہیں اورسرائیکی وسیب کادل ہے تمام اضلاع کے سنٹر میں ہے اس لیے جنوبی پنجاب صوبے کا سیکریٹریٹ ملتان ہوناچاہیے معروف دانشو ر عاشق خان قیصرانی نے کہاکہ بہاولپورتمام اضلاع سے بہت دورہے اوروسیب کے ایک طرف ہے جس کے لیے عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑے گا مولانا عامرامیر نے کہاکہ اہل اقتدار کوچاہیے کہ وہ عوام کی سہولت کو مدنظررکھیں اورصوبے کادارالحکومت ملتان موضوع ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راہنما ملک فرحان بھٹہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملتان تمام علاقوں کامرکز ہے چند ممبران اسمبلی کوخوش کرنے کے لیے پانچ کروڑ عوام کی مرضی کے خلاف فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔ سابق یوسی چئیرمین شہزاد خان کھوسہ نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں جھنگ،بھکر،میانوالی بھی شامل کیے جائیں اور ملتان کوان کادارلخلافہ بنایاجا ئے جمعیت علماء اسلام ف تحصیل تونسہ شریف کے صدر اورسابق یوسی کوٹ قیصرانی کے چئیرمین مولاناامان اللہ خان قیصرانی نے کہاکہ ہمارے لیے لاہوراوربہاولپورکاسفربرابر ہے تحصیل تونسہ کے عوام کو ملتان قریب پڑتاہے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان خان بزدارملتان کے لیے فیصلہ کریں یہ ہم سب کے لیے بہتر ہے عوام کی خواہش کو ترجیح دی جائے سینئر صحافی رفیق ناصر,میاں فیاض,عثمان غنی نے کہاکہ سول سیکریٹریٹ بہاولپورمیں بنانا حکومت کا غلط فیصلہ ہے ملتان تاریخی اورجغرافیائی لحاظ سے ہمیشہ مرکزی اہمیت کاحامل رہا ہے اس طرح کے فیصلے سرائیکی عوام میں مایوسی پھیلانے کاسبب بنتے ہیں حکومت کوچاہیے کہ وہ فوری طورپراس فیصلے کو واپس لے اورملتان کو سیکرٹریٹ بنانے کااعلان کرے ورنہ یہ فیصلہ متنازع سمجھاجائے گا اوراس پرعمل درامد کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔
حافظ محمد حسین