مہنگائی میں 12.40فیصد اضافہ‘ غریبوں کی چیخیں‘ گھریلو بجٹ درہم برہم

  مہنگائی میں 12.40فیصد اضافہ‘ غریبوں کی چیخیں‘ گھریلو بجٹ درہم برہم

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق12مارچ2020ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

مہنگائی کی شرح میں 12.40فیصداضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے14اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ9اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 28اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں چکن (زندہ)،آلو،انڈہ (فارمی)،پیاز،دال چنا،دال مونگ،موٹا لٹھا،چینی،دہی،آٹا،مٹن، دودھ(تازہ)اوربیف کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر،ایل پی جی (سلنڈر)،دال مسور،دال ماش،خوردنی تیل،ا?گ جلانے والی لکڑی،کیلا،گڑ، لہسن کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول اری 6/9،لان (کپڑا)، جارجٹ،صابن، واشنگ سوپ،دال پلیٹ، ویجیٹیبل گھی،ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول،بیف پلیٹ،الیکٹرک چارجز، چاول باسمتی (ٹوٹا)،گھی (کھلا)، سرخ مرچ (پسی ہوئی)،کوکنگ آئل،ڈبل روٹی،چائے، چائیکاکپ،خشک دودھ، انرجی سیور، سگریٹ، ماچس،نمک،گندم، مٹی کا تیل،سینڈل، چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے

درہم برہم

مزید : پشاورصفحہ آخر