ملتان میں دو اندھے قتل ٹریس‘ موبائل فون‘ اسلحہ‘ گاڑی برآمد

ملتان میں دو اندھے قتل ٹریس‘ موبائل فون‘ اسلحہ‘ گاڑی برآمد

  



ملتان(نیوز رپورٹر) پولیس نے تھانہ الپہ اور نیو ملتان کے علاقے میں ہونے والے دو اندھے قتلوں کا سراغ لگا لیا،پولیس کے مطابق ملزم حبیب نے تھانہ نیو ملتان کے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

علاقے میں خاتون کوثر پروین کو قتل کیا تھا جبکہ ملزمان صداقت اور رمضان نے صداقت عرف خانو بلوچ کو تھانہ الپہ کی حدود میں قتل کر دیا تھا، ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے تھانہ الپہ اور نیو ملتان کی حدود میں ہونے والے دونوں قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان سے قتل کی واردات میں استعمال کیے جانے والے موبائل فون،اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے، ایس پی گلگشت نے بتایا کہ مقتولہ کوثر پروین اور ملزم حبیب کے درمیان تعلقات تھے،تعلقات بگڑنے پر ملزم نے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا جبکہ مقتول صداقت عرف خانو بلوچ اور ملزمان صداقت اور رمضان ا?پس میں گہرے دوست تھے، تینوں کے درمیان لین دین کے معاملہ پر اختلافات پیدا ہوئے تھے ملزمان نے خانو بلوچ کو بارہ فروری کو تھانہ الپہ کی حدود میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزمان کیخلاف کارروائی ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ اور ڈی ایس پی سرکل نیو ملتان شہزاد منظور کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان سب انسپکٹر فیضان علی رضا نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد، کانسٹیبل محمد ثقلین، محمد امجد اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کی تھی۔

برآمد

مزید : پشاورصفحہ آخر