چلڈرن کمپلیکس ملتان سے اغوا ہونیوالا بچہ دنیا پور سے بازیاب

  چلڈرن کمپلیکس ملتان سے اغوا ہونیوالا بچہ دنیا پور سے بازیاب

  



ملتان(نیوز رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس سے چند روز قبل اغوا ہونے والا بچہ برآمد کرلیا گیا تفصیل کے مطابق 3 مارچ کو نامعلوم خاتون مظفر گڑھ سے آئی شاہین مائی کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

چار ماہ کے بیٹے اسد کو اغوا کر کے لی گئی تھی - جس کے بعد والدہ کی جانب سے چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کیا گیا،ادھر ایم ایس چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر زاہد اختر نے اس حوالے سے فوری طور پر سیکیورٹی گارڈز پر مشتمل ٹیم کی ڈیوٹیاں لگا دیں اور ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کی جبکہ خود بھی پولیس کی بھرپور معاونت کرتے رہے - اس طرح ایم ایس چلڈرن کمپلیکس کی دن رات کی کاوشوں کے باعث گزشتہ روز چار ماہ کے اسد کو دنیا پور سے بازیاب کروا لیا گیا،ایم ایس چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر زاہد اختر کے مطابق پکڑے جانے پر خاتون بیانات بدلتی رہی اور کہا کہ وہ غلطی سے بچہ ساتھ لیگئی تھی اور اپنا بچہ چلڈرن کمپلیکس چھوڑ گئی تھی- تاہم اس حوالے سے خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ بچے کی والدہ شاہین بی بی کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے،واضح رہے چار ماہ کے بچے کو چلڈرن ہسپتال سے خاتون اغوا کر کے لے گئی تھی،پولیس اور ہسپتال سیکیورٹی گارڈز ملزمہ اور بازیاب بچے کو دنیا پور سے لے کر ملتان پہنچے۔

حوالے اغوا

مزید : پشاورصفحہ آخر