حکومتی ترجمان اپوزیشن کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں‘ شہاب الدین

حکومتی ترجمان اپوزیشن کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں‘ شہاب الدین

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر خزانہ مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،پوری قوم (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

بھوکی مر رہی ہے مگر حکمران پہلے پکڑ دھکڑ میں مصروف رہے تو اب اراکین اسمبلی کی وفادرایاں تبدیل کرنے میں جیت گئے ہیں،لوگوں کی نیندیں اڑا کر انہیں گھبرانا نہیں کی نصیحت اورسکون صرف قبر میں ہے کا بیانیہ دیکر حکمران خود بھی سکھ کا سانس نہیں لیں سکیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گانگانگر یوسف آباد میں جام اصغر حمیدی کو شادی کی مبارکباد دینے کے موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان اپوزیشن کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں،تبدیلی کاخواب قوم کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے،تبدیلی نے عوام کو مہنگائی،بیروزگاری اورغربت کے سوا کچھ نہیں دیا،سلیکٹڈحکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معاشی صورتحال ابتر ہو رہی ہے،پی ٹی آئی حکومت نے جس طرح عوام کا خون نچوڑاہے اس کا حساب دینا ہوگا،اس موقع پر جام مشتاق احمد گانگا،جام عون محمد گانگا،جام یوسف اورجام اظہر سمیت دیگر علاقہ معززین موجودتھے۔

شہاب الدین

مزید : پشاورصفحہ آخر