ملتان سٹیشن پر ریلوے ملازمین کا شیخ رشید کیخلاف مظاہرہ‘ نعرے بازی
ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملازمین نے ملتان کینٹ اسٹیشن اپنے ہی ادارے کے وفاقی وزیر کے خلاف نعرے بازی کردی۔بتایاجاتاہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
نویدبنگش نامی ہیڈکلرک کووفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدکے خلاف جلسہ کرنے پرملتان ڈی ایس آفس میں ہیڈکمرشل تعینات کیاگیاہے۔وہ جب تیزگام کے ذریعے ملتان پہنچے توملتان ڈویژن کے یونین سے وابستہ ملازمین راناخالد،راناشریف،ظفرلودھی،وسیم شاہ،گلفام شکوہ دیگرنے ان کازبردست استقبال کیااوروفاقی وزیرریلوے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی شیخ رشیدکے خلاف ملتان کینٹ اسٹیشن پرزبردست نعرے بازی کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرہوگئی ہے۔
مظاہرہ /نعرے