غیرت کے نام پر خاتون قتل‘ چچا‘ شوہر گرفتار‘ تفتیش شروع

غیرت کے نام پر خاتون قتل‘ چچا‘ شوہر گرفتار‘ تفتیش شروع

  



وہاڑی (بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی)غیرت کے نام پر قتل ہونے والی زہرہ بی بی کاقاتل چچا اور شوہرگرفتارتفصیل کے مطابق ممتاز بازارلڈن کی رہائشی زہرہ بی بی کو(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

اس کے چچا شہزاد عرف دادوماچھی اور شوہرولید نے گلہ دباکر قتل کردیاتھا جبکہ اسکی والدہ مختارہ بی بی کو شہزاد نے پسٹل کے فائرکرکے شدیدزخمی کردیا جس پر لڈن پولیس کے ایایس آئی راناسرور نیاپنی مدعیت میں زیر دفعہ302 اور324 کے تحت 113،20 مقدمہ درج کرکے قاتل شہزاد عرف دادوماچھی اور شوہرولید کو گزشتہ رات پولیس نیگرفتار کرلیاہے یادرہے رہے کہ تین ماہ قبل ملزم شہزاد نے اپنے ساتھیوں کیہمراہ مقتولہ زہرہ سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں شہباز قصائی کو بھی ٹانگ میں فائرمار کرزخمی کردیاتھاجسکا کا لڈن پولیس نے مقدمہ نمبر 886 /19 درج کیاتھا جوتاحال زیرسماعت ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر