ملتا ن میں نان سٹاپ وارداتیں‘ شہریوں کو بھاری نقصان
ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کیسامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق مخدوم رشید پولیس کیعلاقے میں دو(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
ڈاکوؤں نے بشیر احمد سے تین ہزار روپے چھین لئے سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے میں عابد حسین سے نقدی وموبائل فون، نیوملتان پولیس کیعلاقے میں قمر عباس سے آٹھ ہزار روپے، حسن ارشد سے بارہ ہزار روپے اور مظفرا?باد پولیس کیعلاقے سے محمد صادق سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا نیوملتان پولیس کیعلاقے میں سلیم جاوید کے گھر میں تین ڈاکو داخل ہوئے اور گھر سے ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی چھین لی صدر پولیس کیعلاقے میں محمد پرویز سے چالیس ہزار روپے اور بستی ملوک پولیس کیعلاقے میں محمد حسین سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا چہلیک پولیس کے علاقے میں تنویر کے میڈیکل سٹور سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے چوری کر لئے گئے جلیل ا?باد پولیس کیعلاقے سے محمد فیصل کا موٹرسائیکل، کوتوالی پولیس کیعلاقے سے حبیب اللہ کا موٹرسائیکل، بکر منڈی میں سرفراز احمد کی دکان سے تین لاکھ روپے، شاہ رکن عالم پولیس کیعلاقے سے محمد عمر کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا محمد سعد نے مخدوم رشید پولیس کو درخواست دی کہ اس کے بھانے سے سات عدد بکریاں، عمر حیات کے بھانے سے دو بکریاں چوری کر لی گئیں۔
نقصان