رحیم یار خان‘ چوری کی گاڑی برآمد معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش

رحیم یار خان‘ چوری کی گاڑی برآمد معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)باوثوق زرائع نے بتایا چند روز قبل تھانہ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

بی ڈویڑن کی حدودسے چوری کی گاڑی سیوفٹ بارنگ سلور پکڑی گئی جوکہ سندھ سے چوری ہو کر رحیم یارخان آئی تھی،مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گاڑی برآمد کی،اور دو روز تک چوری کی گاڑی استعمال بھی کرتے ر ہے ڈیل کیلئے،رشوت کے حصول کیلیے گاڑی کو چھوڑنے کیلیے تھانہ سی ڈویژن ایس ایچ او اور تھانہ بی ڈویژن ایس ایچ او کو کہا گیا،لیکن ڈی پی او رحیم یارخان کے خوف سے معاملہ طے نہ ہو سکا۔ معاملہ پر پردہ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ ڈی پی او رحیم یارخان نے گزشتہ روز کرپشن کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لیاقت پور، اسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت ایک پولیس اہلکار کو حوالات میں بند کردیا تھا۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس سے موقف لیا گیا لیکن ٹال مٹول کرکے ٹرخا دیا گیا۔

امکان

مزید : پشاورصفحہ آخر