ناقص انکوائری انسپکٹر‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی طرف سے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع

  ناقص انکوائری انسپکٹر‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی طرف سے شوکاز نوٹس کا تحریری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نمبر (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

دو ملتان نے مین واٹر سپلائی کی لائن سے پانی چوری روکنے والے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مبینہ ملزموں کے خلاف ناقص انکوائری کرنے والے انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی دفعہ 27 اے کے تحت جاری ہونے والے شو کاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرادیا۔ تحریری جواب پر آئندہ 16 مارچ کی مقرر کردہ سماعت میں بحث کی جائے گی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر وہاڑی کے پیش کیے گئے استغاثہ کے مطابق کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نعیم احمد نے 3 نومبر 2018 کو مقدمہ درج کرایا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان صدیق وغیرہ جو مین پائپ لائن سے پانی چوری کررہے تھے انہیں روکنے کے لیے سرکاری افسران و اہلکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 50 سے 60 ملزمان نے ٹیم پر حملہ کیا اور ڈنڈے، سوٹوں، پمپ ایکشن لہراتے ہوئے حملہ کردیا جس سے کئی اہلکار زخمی ہوئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ جس پر انکوائری کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں ناقص انکوائری کرنے پر عدالت نے نوٹس لیا اور انسپکٹر و انچارج اے ٹی اے کیسز محمد ذاکر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر منظور سے شو کاز نوٹس پر جواب طلب کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ دونوں پولیس اہلکار نوٹس کا تحریری جواب جمع کرائیں اگر وہ ایسے کرنے میں ناکام رہے تو تصور کیا جائے گا کہ افسران اپنے خلاف لگے الزامات کو غلط ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
جمع