داخلی‘ خارجی پالیسی فلاپ‘ کشمیر پر حکومتی موقف کمزور‘ ظفر اقبال

داخلی‘ خارجی پالیسی فلاپ‘ کشمیر پر حکومتی موقف کمزور‘ ظفر اقبال

  



ُکہروڑ پکا (نما ئندہ خصو صی) امیر جما عت اسلا می جنو بی پنجاب ظفر اقبال نے ڈا کٹر سید وحید احمد، نواب عمر حیات،خور شید خان کا نجو کے ہمراہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کہا کہ ملک اندرونی اور بیرونی بحرا نوں کا شکار ہے موجودہ حکمران جماعت نے سا بقہ حکو مت کے خلاف 126دن تک دھر نا دیا اس دوران غیر ملکی سربرا ہان کے دورے بھی متاثر ہو ئے پی ٹی آ ئی کا صرف ایک ایجنڈا تھا کہ انتخا بات میں دھا ند لی کی گئی ہے مگر حکو مت میں آ نے کے بعد پی ٹی آ ئی نے کو ئی انتخا بی اصلا حات نہ کی ہیں کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں کو ئی ادارہ،بیرونی امد اد اورقوت مدا خلت نہ کر سکے جمہوری اصولوں کے تحت ہر طرح کی دھا ند لی کے بغیر الیکشن ہوں مگر مو جودہ حکمرا نوں کے پاس کو ئی اچھی ٹیم نہ ہے مشرف،ن لیگ،پیپلز پارٹی،ق لیگ وغیرہ سے آ نے وا لوں کا کچو مر اکٹھا کر رکھا ہے جو کو ئی کام نہیں ہو نے دیتے سب اچھا کی رٹ لگا ئے ہو ئے ہیں،ملک کی داخلی اور خا رجہ پا لیسی بالکل نا کام ہو چکی ہے کشمیر پر حکو متی مو قف کمزور ہے بھارت ہمیشہ انسا نی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے بیرو نی ممالک میں بھی کو ئی اچھا تا ثر نہیں جا رہا داخلی معا ملات بھی بد انتظا می کا شکار ہیں کو ئی بھی ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام نہیں کر رہا،اظہار را ئے کی آ زادی نہ ہے میڈیا پر بھی پا بند یاں ہیں مہنگا ئی کا جن بو تل سے با ہر نکل آ یا ہے غریب کے لیے اشیا ئے خوردو نوش کاحصول نا ممکن بنا دیا ہے پوری دنیا میں اشیا ئے خوردو نوش پر سبسٹڈی دی جا تی ہے حکمران بجلی اور پٹرول فروخت کر کے عیا شیاں کر رہے ہیں غریب بری طرح پس رہا ہے زینب الرٹ بل میں اصلاحات کی ضرورت ہے جما عت اسلا می نے بل جمع کر وا دیا ہے صو بہ جنو بی پنجاب 11نہیں 19اضلاع پر مشتمل ہو حکمران اس کی جغرا فیا ئی حیثیت تبد یل نہ کر یں سیکٹریٹ کے لیے ملتان بہاولپور کی بجا ئے نیا شہر آ باد کیا جا ئے حکمرا نوں نے ملک میں گا لم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ہے جس کی چا ہے عزت اچھال دی جا تی ہے انہوں نے کہا کہ جما عت اسلا می نے مہنگا ئی کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے 30مارچ کو لو دھراں میں امیر جماعت اسلا می احتجاج کر یں گے ملک میں بے روز گاری،مہنگا ئی کا ایک طو فان ہے عوام کو ٹیکسوں کے نام پر لوٹاجا رہا ہے حکمران شاہ خر چیوں پر لگے ہو ئے ہیں

ظفر اقبال

مزید : پشاورصفحہ آخر