سعودی اقامہ‘ وزٹ ویزہ ہولڈرز کا ملتان میں مظاہرہ‘ ابدالی روڈ بلاک

سعودی اقامہ‘ وزٹ ویزہ ہولڈرز کا ملتان میں مظاہرہ‘ ابدالی روڈ بلاک

  



ملتان(نیوز رپورٹر)کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر سعودی حکومت کی جانب سے بہتر گھنٹوں میں ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے کے بعد سے ملتان میں گزشتہ دو روز (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

سے شہریوں نے دھاوا بول رکھا ہے پی آئی اے دفتر ملتان کے باہر سعودیہ کے وزٹ ویزہ اور اقامہ ہولڈرز شہریوں نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پی آئی اے حکام کے خلاف نعرے بازی کی - اس موقع پر مظاہرین نے ابدالی روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹکٹیں مارچ کے آخر کی ہیں جو نہ ریورس کی جارہیں اور نہ ہی اصافی پروازیں چلائی جارہیں ہیں،سعودیہ کا بہتر گھنٹوں کا الٹی میٹم ختم ہونے سے قبل پاکستانی حکومت ہمیں وہاں پہنچائے، اگر ہم بہتر گھنٹوں میں ہم سعودیہ نہ پہنچے ہمارا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا،ادھر پی آئی اے ملتان دفتر کے حکام کا کہنا تھا کہ پروازیں شیڈول کے مطابق جا رہی ہیں تاہم اضافی پروازیں چلانے کے حوالے سے فی الحال کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی،شہری دفتر میں رش کرنے کی بجائے اپنا نام لسٹ میں لکھوائیں اور گھروں میں بیٹھیں جیسے پالیسی وضح ہو گی مسافروں کو آگاہ کر دیا جائے گا -

مظاہرہ

مزید : پشاورصفحہ آخر