چیئر مین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سکولز کو ایک ہفتے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی

چیئر مین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سکولز کو ایک ہفتے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پیف پارٹنر سکولز کو 3ماہ سے رکی ہوئی ادائیگیاں ایک ہفتے کے اندر کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ اس سلسلے میں پیف سکولز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 25رکنی وفد نے چیئرمین فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

پنجاب فرید خان بنگش‘ اقبال چوہان اور خضر حیات گوندل کی سربراہی میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم اور ممبران ایجوکیشن فاؤنڈیشن بورڈکے ساتھ لاہور آفس میں ملاقات کی اور انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیاکہ 3ماہ سے پیف سکولز کوادائیگیاں نہ ہونے کے باعث مالی بحران درپیش ہے۔بیشتر سکولز بند ہونے کو آگئے ہیں۔معلمات و ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں رک گئی ہیں۔اس پر چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں ایم ڈی پیف کیساتھ میٹنگز ہو ئی ہیں اور مسئلہ حل کیاجارہا ہے۔اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر پیف پارٹنر سکولز کو ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔ انہو ں نے بتایا کہ پیف سکولز میں طلبہ کے بوگس داخلوں کی تحقیقات جاری ہیں جس کی بنیاد پر آئندہ کارروائی ہوگی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضر طلبہ کو بوگس سٹوڈنٹس شمار نہیں کیاجائے گا‘ انہو ں نے مزید کہاکہ پیف سکولز کے تمام مسائل حل کریں گے۔دریں اثنا آج ملتان کے پیف پارٹنر سکولزمالکان کا اجلاس آج فرید خان بنگش کی زیر صدارت ہوگا جس میں پیف سکولز کو ادائیگیوں سمیت مختلف امور و مسائل پر غور کیاجائے گا اور لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

یقین دہانی

  ذخیرہ اندوزوں‘ ناجائز منافع خوروں کیخلاف شکنجہ تیار‘ طاہر یوسف

مزید : پشاورصفحہ آخر