پروفیسر فرزانہ اکرم رجسٹرارخواتین یونیورسٹی ملتان تعینات کردی گئیں

پروفیسر فرزانہ اکرم رجسٹرارخواتین یونیورسٹی ملتان تعینات کردی گئیں

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی کے رجسٹرارنے کام کرنے سے معذرت کرلی، پروفیسر فرزانہ اکرم رجسٹرارخواتین یونیورسٹی ملتان تعینات کردی گئیں۔ بڑی سیٹوں پر بھی تبدیلی کا امکان ہے، تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے رجسٹرار خرم قریشی نے اس(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

عہدے پر مزیدکام کرنے کی معذرت کرلی، جس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے پروفیسر فرزانہ اکرم انچارج پروفیسرز و ڈین کو نیا رجسٹرار تعینات کردیا، جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ خرم قریشی کی خواہش پرنئے رجسٹرار کی فوری طور پرتعیناتی کی جا رہی ہے،تاہم خرم بطوریونیورسٹی کا حصہ رہیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رجسٹرار نے یونیورسٹی ایکٹ کے تحت کام کرنے سے معذرت کی تاکہ کسی خاتون کو رجسٹرار تعینات کیا جاسکے کیونکہ ایکٹ کے مطابق رجسٹرار‘ خزانہ دار اورکنٹرولر کی سیٹوں پر صرف خواتین افسران ہی کام کرسکتی ہیں، خرم قریشی نے اس سیٹ پر سات ماہ کام کیا‘ ان کارکردگی کو وائس چانسلر نے سراہا ہے، دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید عہدوں پر تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے، ڈین کمیٹی کے اجلاس میں تبدیلیوں کا معاملہ زیر بحث آیا ہے جس میں ڈائریکٹر اورک اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن ون اور انچارج ہاسٹل کی تبدیلی شامل ہے۔ ان تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن آئندہ ورکنگ ڈیز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

تعینات

مزید : پشاورصفحہ آخر