خاتون کو بلیک میل کرنیکا معاملہ‘ ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے

  خاتون کو بلیک میل کرنیکا معاملہ‘ ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون کا واٹس ایپ ہیک کرکے نازیبا تصاویر بنانے اور بلیک میلنگ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم امتیاز کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف خاتون اروبا بی بی نے درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم امتیاز نے واٹس ایپ ہیک کیا اور نا زیبا تصاویر حاصل کرکے خاتون کو بلیک میل کیا۔ ملزم پر خاتون سے پیسوں کا تقاضا کرنے کا بھی الزام ہے۔ایف آئی اے سا ئبر کرائم ونگ کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

حوالے

مزید : پشاورصفحہ آخر