میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 117بجلی چوروں کو رگڑا

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 117بجلی چوروں کو رگڑا

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 117بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ92ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر42لا کھ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

88 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔10ایف آئی آرز درج کی گئیں۔13مارچ 2020?ء کو ملتان میں 15 گھریلو اورکمرشل صارفین کو65013یونٹس چوری کرنے پر2282180 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 19 گھریلوصارفین کو16293یونٹس چوری کرنے پر173726روپے جرمانہ اور6مقدمات درج،وہاڑی میں 13گھریلوصارفین کو 12733یونٹس چوری کرنے پر217692 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 12گھریلواورصنعتی صارفین کو14736یونٹس چوری کرنے پر297100روپے جرمانہ، ساہیوال میں 15 گھریلو صارفین کو20470یونٹس چوری کرنے پر354175روپے جرمانہ اور2ایف آئی آرز درج،رحیم یار خان میں 9گھریلواورصنعتی صارفین کو21276یونٹس چوری کرنے پر368700روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج،مظفر گڑھ میں 15گھریلوصارفین کو13680یونٹس چوری کرنے پر230388 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 8 گھریلو صارفین کو3696یونٹس چوری کرنے پر56234روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 11گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو24196یونٹس چوری کرنے پر308602 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

رگڑا

مزید : پشاورصفحہ آخر