نوجوان نسل کو بہتر مستقبل دینے کیلئے جمہوری فیصلے کرنا ہوں گے‘ اعجاز الحق
ہارون آباد (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر وسابق ایم این سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق نے کہاکہ برادری ازم,نفرت اور انتشار کی سیاست نے ضلع بہاولنگر کو پسماندہ ترین علاقہ بنادیا ھے یہ بات انھوں نے مروٹ کی سیاسی سماجی شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
کہا مر وٹ کے صحافی یاسر آکاش چوہدری سمیت دیگر سے ملاقات میں علاقائی مسائل اوربہتر مستقبل پر گفتگو ہوئی اس موقع پر ٹکٹ ہولڈرایم پی اے فورٹ عباس چوہدری نعمان جاوید اور غلام مرتضی وائیٹل گروپ بھی موجود تھے یاسر آکاش چوہدری۔،سہیل صدیق سیاسی وسماجی شخصیت خالدمحمود،ہارون آباد کے صحافی طارق جاوید چوہدری،رانا رفیق اور دیگر دوستوں کی سابقہ صوبائی وزیروسابقہ ایم این اے اعجازالحق سے ہارون آباد میں ان کے آفس میں ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران علاقائی مسائل اوربہتر مستقبل پرتفصیلی گفتگو ہوئی اعجاز الحق نے کہا کہ برادری ازم دھڑا بندی,نفرت اور انتشار کی سیاست نے ضلع بہاولنگر کو پسماندہ ترین علاقہ بنادیا ھے۔جس دن ھم نے کرپٹ روایات کی زنجیروں میں جکڑے ذہنی پستی, اخلاقی و سماجی گراوٹ سے دو چار دولت اور بڑی گاڑی سے مرغوب ہو جانے والے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے وقت برادری ازم دھڑابندی ذاتی رنجش اور نفرت کو پس پردہ ڈال کر مضبوط معاشرتی اور سماجی کردار کے حامل لوگوں کو ووٹ دینا شروع کر دیں گے تو ان شاء اللہ ھمارا علاقہ ترقی بھی کرے گا،اور ھم شعور کی بلند ترین سطح پر کھڑے ھوں گے۔ لہذا ہم سب کو اپنی آنے والی نسل کے بہتر مستقبل کے لئے بہتر سیاسی اور جمہوری فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ وہ اچھا معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں چوہدری نعمان جاوید نے کہا کہ لوگوں کے بلاتفریق مدد ہماری اولین ترجیح ہے ہمیں برادری ازم سیاوپر ہوکر سوچنا ہے پھر ہی ہمارا علاقہ ترقی کر سکتاہے۔
اعجاز الحق