وہاڑی‘ سبزی منڈی میں گٹر بند‘ صفائی صورتحال سنگین‘ تاجروں کا احتجاج

وہاڑی‘ سبزی منڈی میں گٹر بند‘ صفائی صورتحال سنگین‘ تاجروں کا احتجاج

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)انجمن آڑھتیاں فروٹ وسبزی منڈی کے صدر چوہدری عباس علی کی قیادت میں آڑھتیوں تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی سبزی منڈی میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سبزی منڈی کے تاجروں اور(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

خریداروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے سبزی منڈی میں نہ سیوریج کاانتظام ہے اورنہ ہی سٹریٹ لائسنس کام کررہی ہیں جبکہ پختہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے آنے جانے والے لوگوں کو بدترین صورتحال کاسامناہے جبکہ ڈپٹی کمشنرسمیت انتظامی افسران روزانہ کی بنیادپرسبزی منڈی کادورہ کرتے ہیں لیکن بنیادی سہولیات ان کی آنکھوں سے اوجھل ہیں جس وقت سبزی منڈی کوشہرسے باہرسے منتقل کیاگیاتھاکہ توضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں لیکن کئی سال گذرجانے کے باوجوداس وقت تک سبزی منڈی ہرقسم کی بنیادی سہولیات سے محروم چلی آرہی ہے سٹریٹ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں چوری چکاری عام ہوچکی ہے پختہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے سارادن گردوغباراڑتارہتاہے جس سے سبزیاں اورپھل گردآلودرہتے ہیں اورتاجرسانس کی بیماریوں کاشکارہورہے ہیں ساٹھ لاکھ کی لاگت سے بنایاگیاسیوریج کانظام درہم ہوچکاہے جس کی وجہ سے سیوریج کاگندہ پانی سبزی منڈی میں پھیلارہتاہے اوروبائی امراض پھیلنے کے شدیدخدشات ہیں سبزی منڈی کے تاجروں نے متعددباراحتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی،کمشنرملتان ڈویژن اورڈپٹی کمشنرسے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کامطالبہ کیالیکن تاحال شنوائی نہیں ہوئی اورمسائل جوں کے توں ہیں

احتجاج

مزید : پشاورصفحہ آخر