کالے یرقان کا حملہ‘ 5افرا دجاں بحق

    کالے یرقان کا حملہ‘ 5افرا دجاں بحق

  



رحیم یار خان (بیورورپورٹ) کالے یرقان میں مبتلا 5 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے‘ تفصیل کے مطابق کوٹ سمابہ کا رہائشی(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

50 سالہ فضل حسین‘ گھوٹکی کا 30 سالہ شاہنواز‘ سنجر پور کا 26 سالہ پپو‘ 60 سالہ اللہ بچایا اور کوٹ سمابہ کا رہائشی 60 سالہ غلام مصطفی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تمام افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے جبکہ 4 متاثرین خانپور کا رہائشی 65 سالہ نذیر احمد‘ صادق آباد کا 70 سالہ محمد نواز‘ لیاقت پور کا 30 سالہ محمد طارق اور مالک پور کا رہائشی 41 سالہ محمد یونس کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حملہ

مزید : پشاورصفحہ آخر