کرونا، علی قاسم گیلانی کا ولیمہ موخر

کرونا، علی قاسم گیلانی کا ولیمہ موخر

  



ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر وائس (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

چیئرمین و اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کرونا وائرس کی وباء اور ملک میں ہنگامی حالت کے پیش نظر اپنے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کے ولیمے کی تقریب مؤخر کردی ہے، رواں ماہ مارچ کی 15 تاریخ کو ملتان میں منعقد ہونے والی اپنے صاحبزادے کی ولیمے کی تقریب کو مؤخر کرتے ہوئے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا کی صورت حال میں کسی بھی قسم کا عوامی اجتماع سنگین صورت اختیار کرسکتا ہے، انہوں نے پاکستان کے عوام سے درخواست بھی کی کہ وہ ان کے عمل کو مثال بناتے ہوئے خود بھی ایسے کسی اقدام سے گریز کریں کہ جس سے کسی بھی قسم کی سنگین صورت حال درپیش آسکتی ہو، اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک وبائی مرض ہے، جو تیزی سے ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے اور ابھی تک میڈیکل سائنس اس کا کوئی مؤثر علاج دریافت نہیں کرسکی ہے، ایسی صورت میں احتیاط اور احتیاطی تدابیر ہی ملک کو بڑی مصیبت سے بچاسکتی ہیں، انہوں نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے تناظر میں سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کرے تاکہ عوام اس وباء سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر