کوئٹہ سے آنیوالے زائرین کو گھروں تک پہنچانے کی ہدایت

کوئٹہ سے آنیوالے زائرین کو گھروں تک پہنچانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے آنیوالے گلگت بلتستان اور (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

خیبرپختونخوا کے زائرین ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے اپنے اپنے علاقوں میں آج تک پہنچ جائیں گے۔پنجاب میں واپس آنے والے زائرین کو ان کے گھروں تک پہچانے کے انتظامات کی نگرانی ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر کرے گاانہوں نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ سے واپس آنے والے پنجاب کے زائرین سفری تھکاوٹ جلد ختم کرنے کیلئے اپنے اپنے گھروں میں مکمل آرام کریں جس کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل سنے، تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے کمشنر نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں اور دفتر آنے کیلئے کسی سفارش اور تعلق کی ضرورت نہیں، جائز مسائل اور شکایات فوری حل کی جائینگی انہوں نے کہا کہ افسران کی طرف سے عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی اور تاخیر پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر نے کہا کہ فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔
ہدایت