سرکاری خط وکتابت کو محفوظ بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو خصوصی کوڈ درج کرنیکا حکم

  سرکاری خط وکتابت کو محفوظ بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو خصوصی کوڈ درج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے سرکاری خط و کتابت کو محفوظ بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو مراسلہ جات پر (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

خصوصی کوڈ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے سلوگن بلدیہ مستحکم، پنجاب مستحکم بھی مراسلہ جات کے آغاز میں  لکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ محمد اقبال مظہر نے پنجاب بھر کے ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن، ٹاون کمیٹیز، تحصیل کونسل، بلدیاتی اداروں  کے چیف آفیسر کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مراسلہ میں تمام سرکاری آفیسران کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں  جس میں  ہدایت کی گئی ہے کہ مراسلہ جات محفوظ بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ملنے والے شناختی کورڈز ہر مراسلہ پر درج کئے جائیں  جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت کے نئے سلوگن بلدیہ مستحکم، پنجاب مستحکم کو بھی کامیاب بنایا جائے اور ہر مراسلہ کے آغاز میں  درج کیا جائے، سیکرٹر ی لوکل گورنمنٹ بورڈ نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز کو فوری طور پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
حکم