سنانواں: شرپسندوں کا تھل ایکسپریس پر پتھراؤ‘ مسافر خوفزدہ‘ کارروائی شروع

  سنانواں: شرپسندوں کا تھل ایکسپریس پر پتھراؤ‘ مسافر خوفزدہ‘ کارروائی شروع

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)ملتان سے راولپنڈی جانے والی تھل ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کرکے کوچ کے شیشے توڑ دئیے تفصیل کے مطابق ملتان سے (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

راولپنڈی کے لیے جانے والی129 اپ تھل ایکسپریس تھانہ سنانواں کے علاقہ دڑ ا چوک ریلوے کراسنگ سے گزری تو اس پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کر دیا، پتھراؤ سے تھل ایکسپریس کی کوچ نمبری8223 کے شیشے ٹوٹ گئے اور مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا،جس پر تھل ایکسپریس نے ایمر جنسی بریک لگائی تو نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے،پولیس تھانہ سنانواں نے ریلوے پولیس کے اسسٹنٹ سب ا انسپکٹر سراج احمد کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر93/ 20زیردفعہ127_422_1899ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے نامعلوم کی تلاش شروع کر دی ہے،

پتھراؤ

مزید : پشاورصفحہ آخر