سب انجینئرز کا دھرنا‘ مطالبات منظوری کیلئے نعرے بازی ُ 16مارچ کو بڑے احتجاج کا اعلان

سب انجینئرز کا دھرنا‘ مطالبات منظوری کیلئے نعرے بازی ُ 16مارچ کو بڑے احتجاج ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سب انجینئرز کا احتجاجی دھرنا 41 ویں روز (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

بھی جاری رہا پبلک ہیلتھ کے آفس کے سامنے پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن،سب انجینئرز ایسوسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹس کا مشترکہ احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی دھرنا میں محکمہ انہار،پبلک ہیلتھ،ہائی وے،بلڈنگز،لوکل گورنمنٹ،ٹی ایم اے کے ڈپلومہ ہولڈرز سب انجینئرز اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے نعرے بازی کی۔سے صدر سی اینڈ ڈبلیو چوہدری شفیق اور محمد حفیظ نے احتجاجی دھرناسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب انجینئرز ملکی تعمیراتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور آج ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے یہ سب انجینئرز اپنے جائز اور قانونی حق کے سراپا احتجاج ہے اور حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل الاؤنس اور سروس سٹریکچر کا مطالبہ جائز اور ہمارا حق ہے اس میں مذید تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔لہذا پنجاب حکومت 2019 ء میں جس طرح ایس ڈی او ز کو ٹیکنیکل الاؤنس دیا تھا ہمیں بھی اسی طرز پر ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا اعلان کرئے۔انہوں نے کہا کہ16 مارچ تک پنجاب حکومت نے ہمارے جائز مطالبات کو منظور نہ کیا پنجاب بھر کے ہزاروں سب انجینئرزپھر دمادم مست قلندر کرینگے۔

اعلان

مزید : پشاورصفحہ آخر